Thursday, 27 November 2014

Mohammad Bin Qasim Introduction

محمد بن قاسم مختصر تعارف

محمد بن قاسم ہندوستان کا وہ پہلا کم عمر سپہ سالار ہے ۔ جس نے صرف 17برس کی عمر میں اپنی دائی، منصف مزاجی، بہادری اور حسن سلوک سے نہ صرف سندھ کو فتح کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے رہنے والوں کے دلوں کو بھی فتح کرلیا اور تاریخ کے ایک ایسے باب کی بنیاد رکھی جس نے مسلمانان عالم کے لئے برصغیر کے دروازے کھول دئیے۔

محمد بن قاسم حجاج بن یوسف کا بھتیجا اور داماد تھا جسے حجاج بن یوسف نے راجہ داہر کے مقابلے میں بھجوایا تھا۔ اس نے مدمقابل ساٹھ ہزار کی فوج کو صرف چند ہزار سپائیوں کی مدد سے شکست فاش دی اور اس پر مسلمانوں کو رہائی دلوائی۔ یہ لڑائی دیبل بندرگاہ کے قریب ہوئی تھی۔ ساعت موجود میں اس شہر کا نشان نیہں ملتا ۔ لیکن مؤرخین کے نزدیک یہ شہر موجود ہ ٹھٹھہ کے آس پاس واقع ہے۔

کمپوزنگ شہباز احمد






No comments:

Post a Comment