Tuesday, 25 November 2014

What is fog?

دھند کیسے بنتی ہے؟

دھند سطح ارض کے نزدیک بننے والا وہ بادل ہے جو آبی قطرات اور کبھی کبھار برفانی قلموں پر بھی مشتمل ہو سکتاہے۔جب سطح ارض کے قریب کی نم ناک ہوا کا درجہ حرارت نقطئہ شبنم پر پہنتچتا ہے تو دھند بننے لگتی ہے۔ اس عمل میں آبی قطرے ہوا میں موجود مختلف ذرات پر اکٹھے ہونے لگتے ہیں۔ ان ذرات میں گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں اور گرد کے ذرات زیادہ اہم ہیں۔

ان ذرات کا اتکاز بڑھنے سے حد بصارت کم ہونے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانی کی مقدار ایک سی ہو تو زیادہ کثیف ہوا کی دھند زیادہ گاڑھی اور کم بصارت کی حامل ہوتی ہے۔

دھند اس وقت ہی وجود میں آتی ہے جب ٹھنڈی ہوا نم ناک اور نسبتاً گرم سطح کو چھوتی ہوئی گزرتی ہے۔ نم ناک سطح سے اٹھتے بخارات ٹھنڈی ہوا میں شامل ہو کر جلد ہی سیر ہو جاتے ہیں۔ ہوا میں موجود یہ بخارات مختلف ذرات پر جمتے اور دھند کو جنم دیتے ہیں۔ ہوا کے ترسیلی جھونکے دھند کو بلندی کی طرف اٹھاتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ نم ناک سطح سے دھوئیں یا بھاپ کا ایک دھارااوپر کی طرف اٹھ رہا ہے۔

composing by SHAHBAZ AHMAD









No comments:

Post a Comment