Thursday, 27 November 2014

Pray

دعا


دعا ایک ایسی حالت ہوتی ہے
جس میں ہم حیرت انگیزچیزوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
ہم اپنی ساری پریشانیاں ، دکھ اور تکالیف 
اللہ تعالیٰ کے حوالے کر دیتے ہیں۔
جبکہ
اللہ اپنی رحمتیں ، نعیمتیں اور برکتیں
 ہمارے حوالے کر دیتا ہے۔

کتنا نفع کا سودا ہے

کمپوزنگ شہباز احمد



دعا ایک ایسی حالت ہوتی ہے
جس میں ہم حیرت انگیزچیزوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
ہم اپنی ساری پریشانیاں ، دکھ اور تکالیف 
اللہ تعالیٰ کے حوالے کر دیتے ہیں۔
جبکہ
اللہ اپنی رحمتیں ، نعیمتیں اور برکتیں
 ہمارے حوالے کر دیتا ہے۔



کتنا نفع کا سودا ہے

Mohammad Bin Qasim Introduction

محمد بن قاسم مختصر تعارف

محمد بن قاسم ہندوستان کا وہ پہلا کم عمر سپہ سالار ہے ۔ جس نے صرف 17برس کی عمر میں اپنی دائی، منصف مزاجی، بہادری اور حسن سلوک سے نہ صرف سندھ کو فتح کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے رہنے والوں کے دلوں کو بھی فتح کرلیا اور تاریخ کے ایک ایسے باب کی بنیاد رکھی جس نے مسلمانان عالم کے لئے برصغیر کے دروازے کھول دئیے۔

محمد بن قاسم حجاج بن یوسف کا بھتیجا اور داماد تھا جسے حجاج بن یوسف نے راجہ داہر کے مقابلے میں بھجوایا تھا۔ اس نے مدمقابل ساٹھ ہزار کی فوج کو صرف چند ہزار سپائیوں کی مدد سے شکست فاش دی اور اس پر مسلمانوں کو رہائی دلوائی۔ یہ لڑائی دیبل بندرگاہ کے قریب ہوئی تھی۔ ساعت موجود میں اس شہر کا نشان نیہں ملتا ۔ لیکن مؤرخین کے نزدیک یہ شہر موجود ہ ٹھٹھہ کے آس پاس واقع ہے۔

کمپوزنگ شہباز احمد






Things ........ Things to do

باتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کام کی باتیں


مہمان کے لئے جائزہ نہیں کہ وہ میزبان کے ہاں اتنا ٹھہرے کہ اس کو پریشانی میں مبتلا کردے۔

ہمیشہ اپنے خالق سے مانگو جو دے تو رحمت نہ دے تو حکمت۔

ہم میں سے اکثر سچا دوست تلاش کرتے رہتے ہیں مگر خود سچا دوست بننے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔

اچھی کتاب بہترین دوست ہے۔

خوش کلامی ایسا پھول ہے جو کبھی مرجھاتا نہیں۔

اپنی اصلاح کرنا سب سے مشکل اور دوسروں پر تنقید سب آسان کام ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو برائی سے بچنے اور نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین

کمپوزنگ شہباز احمد



Tuesday, 25 November 2014

Pearl beads

بات ہے کام کی

خوبصورت چہرے تو قدم قدم پر مل جاتے ہیں
لیکن خوبصورت دل ہر کسی ہے پاس 
نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
چہرے کی خوبصورتی ہمارے اختیار میں نہیں
مگر دل کو ہم خود خوبصورت اور بدصورت 
بناتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
انمول خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ خوبصورت دل ہوتا ہے۔

کمپوزنگ شہباز احمد





اس لئے اپنے چہرے کی خوبصورتی سے زیادہ دھیان اپنے دل کو خوبصورت بنانے میں دو۔ تاکہ دنیا بھی سنور جائے اور آخرت بھی

Benefits of Banana

کیلے کے فائدے


کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں بہت زیادہ ٹھوس غزائیت پائی جاتی ہے۔ وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ایک ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی اور سی بکثرت پایا جاتاہے۔ ان کے علاوہ وٹامن ڈی اور ای بھی ہوتے ہیں۔ انسانی جسم کو جس قدر آیوڈین کی ضرورت ہوتی ہے اسے کیلا پورا کردیتا ہے۔ اس میں پروٹین اور چربی بہت ہی کم ہوتی ہے۔ نمکیات اور کاربوہائیڈ ریٹ کی کثرت کے باعث یہ ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔

یہ ایک کثیر الاستعمال اور عام دستیاب ہونے والا پھل ہے۔ اس کی طبیعت گرمی میں معتدل اور تر ہے۔ کچھے کیلے کی ترکاری بناکرکھائی جاتی ہے اور پکا کیلا پھل کے طور پر کھاتے ہیں۔ نہایت مقوی اور جسم کو موٹا کرنے والی غذا ہے۔ طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔

کمپوزنگ شہباز احمد






An interesting fact

ایک دلچسپ حقیقت

ایک بزرگ نے ایک دیوار پر بڑا سا وائٹ پیپر لگایا اور مارکر سے اُس پر یک بلیک نقظہ ڈالا۔۔۔۔۔۔
پھر لوگوں کی طرف دیکھا اور پوچھا:
تمہیں کیا نظفر آرہا ہے۔۔۔۔۔؟؟؟
لوگوں نے جواب دیا:بلیک نقطہ بزرگ بولے: کمال ہے،، اتنا پڑا وائٹ پیپر نظر نہیں آرہا اور چھوٹا سا بلیک نقطہ نظر آرہا ہے۔۔۔

یہی حال لوگوں کا ہے انہیں کسی شخص کی ساری زندگی کی اچھائیاں نظر نہیں آتی اور اک ذرا سی کی ہوئی برائی نظفر سے جاتی نہیں
(کمپوزنگ : شہباز احمد)


ایک بزرگ نے ایک دیوار پر بڑا سا وائٹ پیپر لگایا اور مارکر سے اُس پر یک بلیک نقظہ ڈالا۔۔۔۔۔۔
پھر لوگوں کی طرف دیکھا اور پوچھا:
تمہیں کیا نظفر آرہا ہے۔۔۔۔۔؟؟؟
لوگوں نے جواب دیا:بلیک نقطہ بزرگ بولے: کمال ہے،، اتنا پڑا وائٹ پیپر نظر نہیں آرہا اور چھوٹا سا بلیک نقطہ نظر آرہا ہے۔۔۔

یہی حال لوگوں کا ہے انہیں کسی شخص کی ساری زندگی کی اچھائیاں نظر نہیں آتی اور اک ذرا سی کی ہوئی برائی نظفر سے جاتی نہیں



Moti Mala

موتی مالا


آدمی کے جھوٹا ہونے کے لئے کافی ہے کہ جو کچھ بھی سنے بیان کردے۔


دانا دنیا کا دشمن اور خدا کا دوست ہے۔



بدترین جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ بھی شامل ہو۔


جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے اس پر کبھی اعتماد نہ کرو۔

کمپوزنگ : شہباز احمد





آدمی کے جھوٹا ہونے کے لئے کافی ہے کہ جو کچھ بھی سنے بیان کردے۔

دانا دنیا کا دشمن اور خدا کا دوست ہے۔

بدترین جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ بھی شامل ہو۔


جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھائے اس پر کبھی اعتماد نہ کرو۔

Stone Fish

پتھر مچھلی

ہو سکتا ہے پتھر مچھلی مقابلہ حسن نہ جیت سکے البتہ یہ دنیا کی سب سے ذہریلی مچھلی ہونے کا اعزاز ضرور جیت سکتی ہے
اس کے کاٹنے سے اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ مریض کا جی چاہتا ہے کہ وہ اپنے وجود کا وہ حصہ ہی کاٹ کر پھینک دے جہاں اس مچھلی نے کاٹا ہے۔ 

انسانی وجود نے آج تک جو شدید ترین درد محسوس کیا ہے وہ اسی مچھلی کے کاٹنے سے ہوا ہے۔

اس کے کاٹنے سے جھٹکے لگتے ہیں، وجود مفلوج ہو جاتا ہے اور ٹشو مردہ ہو جاتے ہیں۔ 

اگر دو گھنٹوں کے اندر اندر اس کا علاج نہ کیا جائے تو موت واقع ہو جاتی ہے۔

یہ زیادہ تر بحیرہ احمر سے لے کر کوئنیز لینڈ تک سمندر میں پائی جاتی ہے۔

کمپوزنگ شہباز احمد






What is fog?

دھند کیسے بنتی ہے؟

دھند سطح ارض کے نزدیک بننے والا وہ بادل ہے جو آبی قطرات اور کبھی کبھار برفانی قلموں پر بھی مشتمل ہو سکتاہے۔جب سطح ارض کے قریب کی نم ناک ہوا کا درجہ حرارت نقطئہ شبنم پر پہنتچتا ہے تو دھند بننے لگتی ہے۔ اس عمل میں آبی قطرے ہوا میں موجود مختلف ذرات پر اکٹھے ہونے لگتے ہیں۔ ان ذرات میں گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں اور گرد کے ذرات زیادہ اہم ہیں۔

ان ذرات کا اتکاز بڑھنے سے حد بصارت کم ہونے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانی کی مقدار ایک سی ہو تو زیادہ کثیف ہوا کی دھند زیادہ گاڑھی اور کم بصارت کی حامل ہوتی ہے۔

دھند اس وقت ہی وجود میں آتی ہے جب ٹھنڈی ہوا نم ناک اور نسبتاً گرم سطح کو چھوتی ہوئی گزرتی ہے۔ نم ناک سطح سے اٹھتے بخارات ٹھنڈی ہوا میں شامل ہو کر جلد ہی سیر ہو جاتے ہیں۔ ہوا میں موجود یہ بخارات مختلف ذرات پر جمتے اور دھند کو جنم دیتے ہیں۔ ہوا کے ترسیلی جھونکے دھند کو بلندی کی طرف اٹھاتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ نم ناک سطح سے دھوئیں یا بھاپ کا ایک دھارااوپر کی طرف اٹھ رہا ہے۔

composing by SHAHBAZ AHMAD









Read more impressed watching TV

ٹی وی دیکھنے کے نقصانات

ماہرین نفسیا ت نے جدید تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے والے بچوں کی نہ صرف پڑھائی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ بچے عملی زندگی میں بھی سست ، کاہل اور موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تازہ ترین شائع شدہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مطالعاتی تحقیق کرنے والے ماہرین نفسیات نے بتایا ہے کہ جن بچوں کو محدود وقت کے لئے پروگرامز دیکھنے کی اجازت دی گئی، ان کی پڑھائی میں شاندار کارکردگی رہی۔ جبکہ ایسے بچے جن کو لا محدود وقت کے لئے ٹی وی دیکھنے کی اجازت دی گئی، ان کی سکولوں میں کارکردگی ناقص رہی۔

composing by Shahbaz Ahmad




ماہرین نفسیا ت نے جدید تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے والے بچوں کی نہ صرف پڑھائی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ بچے عملی زندگی میں بھی سست ، کاہل اور موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تازہ ترین شائع شدہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مطالعاتی تحقیق کرنے والے ماہرین نفسیات نے بتایا ہے کہ جن بچوں کو محدود وقت کے لئے پروگرامز دیکھنے کی اجازت دی گئی، ان کی پڑھائی میں شاندار کارکردگی رہی۔ جبکہ ایسے بچے جن کو لا محدود وقت کے لئے ٹی وی دیکھنے کی اجازت دی گئی، ان کی سکولوں میں کارکردگی ناقص رہی۔