ٹماٹر کھانے کے فائدے
کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹماٹر سبزی بھی ہے اور پھل بھی اور یہ ایک ایسا پھل ہے جو صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔
ٹماٹر ایک مشہور پھل ہے جو دنیا کے ہر ملک میں پایا جاتا ہے۔ ٹماٹر کی دو قسمیں ہیں میدانی اور پہاڑی۔ میدانی علاقوں کاٹماٹر گول ار پہاڑی علاقوں کا ٹماٹر لمبوترا ہوتا ہے۔ ٹماٹر کو کھٹے بینگن بھی کہا جاتا ہے۔ اس کو پکا کر اور بغیر پکائے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ یہ جتنا سرخ ہو گا اتنا ہی پختہ ہو گا اور جس قدر کم ہوگا اس قدر پختگی بھی کم ہوگی۔ اسے دنیا پھر میں کچے سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ اس کے اجزا میں وٹامن اے، سی ، ایچ فولاد اور نمکیات کافی مقدار میں شامل ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد اور مرطوب ہے۔ اس کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔
1۔ ٹماٹروں میں موجود وٹامن بھی بلڈ پریشر اور کولیسٹول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتاہے۔ اس کے نتیجے میں یہ فالج، دل کےدورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتاہے۔
2۔ ٹماٹروں میں موجود وٹامن اے آپ کے بالوں کے لئے مفید ہے جو بالوں کو مضبوط اور چمک دار رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ آنکھوں، دانتوں، جلد اور ہڈیوں کے لئے بھی مفید ہے۔
3۔ یہ بھوک لگاتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ قبض کشا ہوتا ہے
5۔۔ خون کی کمی ، یرقان، ذیابطیس اور موٹاپے میں صبح خالی پیٹ ایک بڑا لال ٹماٹر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے یعنی ٹماٹر پھل کی شکل میں استعمال کیا جائے
6۔ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے، جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔ وہم اور وہشت کو ختم کرتا ہے ،طبیعت کو فرحت دیتاہے، گرمیوں میں اس کا استعمال گرمی اور حرارت کو ختم کر دیتا ہے۔ اس لئے اس کا گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ہمیشہ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ مولی، چقندر، سلاد اور ٹماٹر کا استعمال ضرور کیا جائے۔ تب دق اور گردوں کے مریضوں کے لئے ٹماٹر مفید نہیں ہے۔
تحقیق کے مطابق ٹماٹر بیجوں کے بغیر کھایا جائے تو یہ پتے اور گردے کی پتھری کو کم کرتا ہے۔
کمپوزنگ شہباز احمد


No comments:
Post a Comment