طنزو مزاح
نہ بجلی ! نہ پانی ! دل ہے پھر بھی پاکستانی!
تیرا غم میرا غم .......... ایک ہی جیسا صنم
آئیے ہم بھی گفتگو عام کرتے ہیں لائٹ چلی گئی! لائٹ آگئی! لائٹ جانے والی ہے! لائٹ آنے والی ہے! جلدی سے کام
کرلو لائٹ جا بھی سکتی ہے! ہمارا وطن پاکستان ایک واحد ملک ہے جو ہر دو گھنٹے بعد خوشخبری دیتا ہے کہ لائٹ آگئی ہے جس سے عوام کو تھوڑے وقفے کے لئے ہی سہی خوشی نصیب ہو جاتی ہے۔
کون کہتا ہے صرف اقبال کی شاعری ہی نے قوم کو جگایا یہاں واپڈا والوں کا ذکر نہ کرنا واپڈا والوں کے ساتھ
زیادتی ہوگی کسی نے ان کے لئے کیا خوب کہا ہے ۔
دعائیں ہم تو لیکن دیں گے اس بجلی کی قلت کو
نہیں اقبال نے اتنا جگایا قوم کو ہرگز
رکھا ہے جس قدر وپڈانے اب بیدار ملت کو
ہمارے یہاں بجلی ایک گم شدہ شے بن چکی ہے اس کی تلاش میں ایک اشتہار دینے کو جی چاہتا ہے۔
ایک ضروری اعلان
خواتین و حضرات ایک حسینہ کی عمر 66 سال ہے امی کا نام واپڈا اور ابو کا نام پیپکو بتاتی ہے ۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی گھر سے غائب ہے خدا کے لئے جس کو بھی ملے اس کے سسرال بھجوادیں۔
فقط اس کی ساس (پاکستان)
آجکل لائٹ بند ہوتے ہی جنریٹر کا شور اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ آپ جس کے خلاف بھی بات کرنا چاہیں بے فکر ہو کر کریں کوئی نہیں سنے گا اگر یہ شور تکلیف کا سبب بن جائے سر میں درد شروع ہو جائے دل گھبرانے لگے تو جنریٹر والوں کے لئے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ساتھ والے ہمسایوں کو، کنڈا ، دینے کی توفیق دے تاکہ یہ شور ان کے لئے قابل برداشت ہو جائے اور وہ سکھ کا سانس لیں۔
لوڈشیڈنگ کی فصیلت و برکات
2۔ موبائل چارج نہ ہونے کی وجہ سے بیلس کی انمول بچت
3۔ ٹی۔ وی کیبل نہ ہونے کی وجہ سے گناہوں میں نمایاں کمی
4۔ صبر کرنے سے جنت میں جانے کے زیادہ امکانات
5۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے کم استعمال پر بجلی کے بل میں واضح کمی اور بچت کا شاندار اور نادر موقع
امید ہے آپ سب اس فضیلت و برکات سے بھر پور مستفید ہو رہے ہوں گے۔
کمپوزنگ شہباز احمد







No comments:
Post a Comment