Tuesday, 25 November 2014

Lailatul Qadr


لیلۃ القدر


ایک بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے دوسرے عشرہ میں اعتکاف فرمایا۔ جب دوسرا عشرہ ختم ہوا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور خطاب فرمایا کہ جو لوگ میرے ساتھ اعتکاف میں تھے وہ اعتکاف ختم نہ کریں بلکہ آخری عشرہ میں بھی اعتکاف جاری رکھیں۔ کیونکہ مجھ پر کھلا ہے کہ آخری عشرہ میں اعتکاف کروں ۔

فرمایا میں نے لیلۃ القدر دیکھی مگر اس کو بھول گیا۔ پس تم اسے آخری عشرہ کی وتر راتوں میں تلاش کرو۔ اور فرمایا میں نے دیکھا کہ پانی اور گیلی مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔



حضرت ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ اسی اکیسویں رات بارش ہوئی اور مسجد کی چھت ٹپک پڑی تو میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر پانی اور گیلی مٹی لگی تھی۔
(مسلم کتاب الصیام )




اس کے بعد سے رسول کریم صلی اللہ 
علیہ وسلم آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ آخری عشرہ کی وتر راتوں سے مراد رمضان کی 21ویں، 23ویں، 25ویں، 27ویں اور 29ویں رات ہے۔ ان میں سے کسی ایک میں لیلۃ القدر ہو سکتی ہے۔ اس میں دعائیں بہت قبول ہوتی ہیں۔ حضرت عائشہ ؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کہ میں لیلۃ القدر کو پاؤں تو کیا دعا کروں؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یوں دعا کرو: اے اللہ ! تو بہت معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنا پسند کرتا ہے۔ پس مجھے معاف فرما دے۔
(ترمذی)



کمپوزنگ شہباز احمد

No comments:

Post a Comment