Wednesday, 19 November 2014

Ice Age


جب بعض براعظموں کے خاصے بڑے حصے برف سے ڈھکے گئے تھے


برفانی دور، زمین کی تاریخ کا ایک طویل دورانیہ ہے جس میں زمین کا اوسط درجہ حرارت بتدریج کم ہوتا چلا گیاتھا۔ اس میں برف کی براعظمی چادریں، قطبی برفانی چادریں اور پہاڑی گلیشیئر وسیع ہونے لگے تھے۔ ان معنوں میں دیکھا جائے توہم آج بھی ایک برفانی دور میں گزر رہے ہیں کیونکہ گرین لینڈ اور انٹارکٹکا کی برفانی چادریں اب بھی موجود ہیں۔ 
اصطلاح کے عام معنی میں برفانی دور کی اصطلاح چند ملین سال پہلے کے ان زمانی دورانیوں کا حوالہ دینے کے لئے استعمال ہوتی ہے، جب شمالی امریکہ اور براعظم یورپ اور ایشیا کے خاصے بڑے حصے برف سے ڈھک گئے تھے۔ ان معنوں میں لیا جائے تو آخری برفانی دور تقریباً دس ہزار سال پہلے ختم ہوا۔ کرہ ارض کی تاریخ میں کم از کم چار بڑے برفانی عہد موجود رہے ہیں ان ادوار سے نکلنے کے بعد کرہ ارض کے اونچے ارض بلد کے علاقے بھی برف سے خالی ہو گئے۔ شواہد کے مطابق اولین برفانی دور 2.3 تا 2.7 بلین سال کے دوران موجود رہا۔ حیاتیاتی اعتبار سے یہ دور پروٹیرونک عہد بنتا ہے۔ دوسرا شدید ترین برفانی دور 460 تا 850 ملین سال تک موجود تھا۔ اسے کرایوجینین عہد کہا جاتا ہے۔ اس طرح کا ایک عہد اینڈین سحارن 407 تا 430 ملین سال موجود رہا۔ 
ہمارا موجودہ برفانی عہد 40 ملین سال پہلے شروع ہوا۔ تقریباً 3 ملین سال پہلے اس میں شدت آئی۔ اس کے بعد سے دنیا 40000 تا 100،000 سالوں کے طویل چکروں میں شدید ٹھنڈک کے زمانوں سے گزرتی رہی ہے۔ 
اگرچہ برفانی ادوار، ان کی شدت اور طوالت کے متعلق ماہرین کے ما بین اختلاف پایا جاتا ہے لیکن اس امر پر تمام ماہرین متفق ہیں کہ کرہ ہوائی میں کاربن ڈائی آکسائید کا ارتکاز برفانی دور کی تشکیل میں اہم کردار کرتا ہے۔

شہباز احمد 

No comments:

Post a Comment