Tuesday, 25 November 2014

Parachute

                                      پیرا شوٹ

پیرا شوٹ ، چھتری کی طرح کا ایک آلہ ہے جو ہوا میں سے گزرتے ہوئے کھچاؤ کی قوت سے کام لے کر گرتے جسم کی رفتار کو کم کرتا ہے۔ پیرا شوٹ نے ہوا بازی کے ساتھ ساتھ ترقی ک جس سے بہت سے ایروڈ ائنیمک مسائل حل ہوئے اور آج کا پیرا شوٹ بڑا قابل اعتبار اور کار گر آلہ شمار کیا جاتا ہے۔ ایک اچھے پیرا شوٹ کو ہلکا اور کم پھیلاؤ کا حامل ہونا چاہیے۔ لازم ہے کہ یہ اترنے کی رفتار کو مناسب حدود میں لائے اور اس دوران اپنی شکل اور توازن برقرار رکھے۔



 آغاز میں پیرا شوٹ ریشم بعد میں اب اس مقصد کے لئے زیادہ تر نائلون استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کھل کر پھول جاتا ہے۔ اس کے کناروں پر سے نیچے آتی ڈوریاں استعمال کرنے والے سے بندھی ہوتی ہیں۔ جدید پیرا شوٹ زیادہ تر پر نما ہوتے ہیں اور استعمال کرنے والا اسے بڑی صحت کے ساتھ کنٹرول کر سکتاہے۔ پیرا شوٹ میں لگی بعض ڈوریاں کھینچ کر استعمال کرنے والا اس میں سے کچھ ہوا نکال سکتا ہے۔ یوں گرنے کی رفتار کو بدلا جا سکتا ہے۔ بعض پیرا شوٹ دو یا دو سے زیادہ حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔ مختلف حصوں کی ہوا میں کمی بیشی سے اترنے کا رخ موڑا جا سکتا ہے اور نیچے اترنے کے لئے حالات موزوں نہ ہوں تو ہوا میں افقاً دیر تک تیرا بھی جا سکتا ہے۔

پیرا شوٹ کا استعمال خاصی تربیت اور مہارت کا متقاضی ہے۔ نامناسب طور پر تہہ کیا گیا پیرا شوٹ بوقت ضرورت کھلتا نہیں۔ اگر اترنے والا خود کو صحیح طور پر دوریوں سے الگ نہیں کرتا تو گھسٹ کر زخمی ہونے کا امکان موجود ہوتا ہے۔ روایتی پیرا شوٹ 5.5 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے نیچے اترتا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق پہلا پیرا شوٹ 1797ء میں ایک فرانسیسی جیکوئس گارنیرن  نے استعمال کیا۔ اس نے پیرا شوٹ کی مدد سے ایک غبار ے پر سفر کے دوران 920 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔



کمپوزنگ شہباز احمد 

No comments:

Post a Comment